اسلام آباد : عمران خان کی کابینہ کے دو سابق ارکان مرزا شہزاد اکبر اور ندیم افضل چن ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ عمران خان وہی کرتے تھے جو شہزاد اکبر اور اعظم خان کہتے تھے ۔ 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ بھی شہزاد اکبر کابینہ میں لے کر آیا اور عمران خان کے کہنے پر تمام افراد نے بغیر دیکھے منظوری دی۔
ندیم افضل چن کی تنقید کا جواب دیتے شہزاد اکبر نے ٹویٹ کیا کہ ندیم افضل چن لوکل لیول کا لیڈر ہے ۔مجھ سے تبادلوں کے لیے سفارشیں کراتا تھا۔
اس پر ندیم افضل چن نے جواب دیا کہ خان صاحب کے سامنے کہا کہ آپ (شہزاد اکبر) فراڈ ہیں۔ اور آپ نے سب سے زیادہ پی ٹی آئی اور خان صاحب کو نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے میں آپ کس کے آلہ کار تھے۔ یہ آپ کو پتا ہے۔ میری اور آپ کی chat آپ کے پاس بھی ھے۔ اگر کوئی ناجائز کام آپ کو بولا ہے تو ضرور دکھائیں۔