اسلام آباد : عمران خان کی کابینہ کے دو سابق ارکان مرزا شہزاد اکبر اور ندیم افضل چن ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ عمران خان وہی کرتے تھے جو شہزاد اکبر اور اعظم خان کہتے تھے ۔ 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ بھی شہزاد اکبر کابینہ میں لے کر آیا اور عمران خان کے کہنے پر تمام افراد نے بغیر دیکھے منظوری دی۔
کابینہ کےتمام ارکان کو معلوم تھا190ملین کیس میں دونمبری ہےلیکن اج انقلابی بننےوالےوزراٰسمیت کسی نےمخالفت نہ کی،شہبزاد اکبر نےبند لفافہ لہرایا۔کہابحث نہیں کرنی۔پھر سب نے دستخطکردیے، فیصل واوڈاسب کےسامنےشاہمحمود اوراسدپر تنقید کرتا۔IKکوکہتایہ غلط مشورے دےرہےہیں۔انہوں نےشیروانیاں سل pic.twitter.com/B3NqtXCBvj
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) August 17, 2023
ندیم افضل چن کی تنقید کا جواب دیتے شہزاد اکبر نے ٹویٹ کیا کہ ندیم افضل چن لوکل لیول کا لیڈر ہے ۔مجھ سے تبادلوں کے لیے سفارشیں کراتا تھا۔
۱۹۰ ملین پاؤنڈ دو نمبری لیکن لاہور کا ۱۰۰ کنال کا بحریہ والا بلاول ہاوس ایک نمبری ۔ ۱۹۰ ملین دو نمبری لیکن حسن نواز کا ۱ ہائیڈ پارک ایک نمبری۔۔
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) August 17, 2023
اور کچھ نہیں تو اپنی باتوں میں ہی ربط پیدا کر لیں
بیچارہ لوکل لیول کا سیاستدان ہے اور محض پٹواری اور تھانیداروں کے تبادلے کروانے پر بار… https://t.co/qWN6RWCpXm
اس پر ندیم افضل چن نے جواب دیا کہ خان صاحب کے سامنے کہا کہ آپ (شہزاد اکبر) فراڈ ہیں۔ اور آپ نے سب سے زیادہ پی ٹی آئی اور خان صاحب کو نقصان پہنچایا ہے۔
خان صاحب کے سامنے کہا کہ آپ فراڈ ھیں۔ اور آپ نے سب سے زیادہ pti اور خان صاحب کو نقصان پہنچایا ھے -Jkt کے معاملے میں آپ کس کے آلہ کار تھے۔ یہ آپ کو پتہ۔ میری اور آپ کی chat آپ کے پاس بھی ھے۔ اگر کوی ناجائز کام آپ کو بولا ھے تو ضرور دیکھایں۔ https://t.co/t7sMOknvuN
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) August 17, 2023
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے میں آپ کس کے آلہ کار تھے۔ یہ آپ کو پتا ہے۔ میری اور آپ کی chat آپ کے پاس بھی ھے۔ اگر کوئی ناجائز کام آپ کو بولا ہے تو ضرور دکھائیں۔