ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز ، فیس شیڈول جاری

03:38 PM, 17 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد کے بعد وزارت داخلہ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کا اجراء شروع کردیا ہے۔

رواں سال جون میں وفاقی دارالحکومت میں ای پاسپورٹ کا اجراء کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا تھا کہ یہ سہولت جو پہلے سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کے لیے دستیاب تھی، ابتدائی طور پر اسلام آباد کے رہائشیوں اور پھر ملک بھر تک پہنچائی جائے گی۔

آج ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ  نے ای پاسپورٹ کے لیے فیس کا شیڈول جاری کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے:

     شیڈول کے مطابق 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات کی عام فیس 9000 روپے ہے۔


     36 صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار  روپے مقرر کی گئی ہے۔


     72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی عام فیس 16 ہزار 500  روپے مقرر کی گئی ہے۔


     جبکہ ارجنٹ 72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی فیس27 ہزار  روپے مقرر کی گئی ہے۔


     36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی عام فیس 13 ہزار 500  روپے مقرر کی گئی ہے۔


     36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فوری فیس 22 ہزار 500   روپے ہے۔


     72 صفحات پر مشتمل دس سالہ پاسپورٹ کی عام فیس 24 ہزار 750  روپے ہے۔


     فوری 72 صفحات پر مشتمل دس سالہ پاسپورٹ کی فیس40 ہزار 500  روپے ہے۔


    شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

ای پاسپورٹ فیس شیڈول  آج ( 16 اگست ) سے نافذ العمل ہوگا۔

مزیدخبریں