پی آئی سی میں گارڈ نے مریض کے ساتھ آئی خاتون کو تھپڑ مار دیا

پی آئی سی میں گارڈ نے مریض کے ساتھ آئی خاتون کو تھپڑ مار دیا

لاہور : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈ اور خاتون کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ جھگڑے کے دوران گارڈ نے خاتون کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا، جس پر خاتون کے اہل خانہ اور گارڈز میں ہاتھاپائی ہوگئی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق جھگڑے میں 3 گارڈ زخمی ہوگئے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست جمع کرواتے ہوئے بیان ریکارڈ کروایا کہ رات گئے ایمرجنسی میں رش لگا ہوا تھا، اس دوران ایک مریض کے ساتھ آئی خواتین نے تلخ کلامی شروع کر دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خواتین نے زبردستی ایمرجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کی اور تکرار کے دوران گارڈ نے مبینہ طور پر خاتون کو تھپڑ مار دیا، جس پر خواتین کے ساتھ آئے 10 سے 15 افراد نے سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کیا۔

پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد رات 12 بجے ایمرجنسی سروس بند کر دی گئی جو 2 گھنٹے بند رہی اور اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس غائب رہے۔

پی آئی سی انتظامیہ کے مطابق متعدد کالز کے بعد بھی ڈی ایم ایس ڈیوٹی پر نہ پہنچے، ایک سینئر ڈاکٹر احمد نعمان نے آکر معاملہ ختم کرایا،

مصنف کے بارے میں