کراچی : کیا حکومت جاتے ہی پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ سندھ کابینہ کے 4 اہم وزرا سمیت 48 سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ میں شائع سہیل افضل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سندھ حکومت میں شامل کئی طاقتور صوبائی وزراء سمیت 4 درجن کے قریب سیاسی شخصیات اور اہم عہدوں پر کام کرنےوالے بیوروکریٹس کے نام امیگریشن ،اسٹاپ لسٹ ، میں شامل کر لئے گئے ہیں.
ذرائع کے مطابق 10اگست کو ایف آئی اے کو یہ لسٹ فراہم کی گئی ہے جس کے تحت2 روز قبل ایک سینئر بیوروکریٹ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔ اسٹاپ لسٹ کی اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کچھ اہم صوبائی وزراء پریشان ہیں۔