پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کےبعد سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کےبعد سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ
سورس: File

شام:  شامی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےبعد  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔


سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے حکومت کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا حکم دیا ہے۔

چینی نیوز ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق شام کی معیشت   جنگ شروع  ہونےکے بعد سے معاشی بحران کا شکار ہے۔  سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ اور فوجی اہلکاروں کی  تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ، 2011 کے بعد شام کی جنگ شروع ہونے کے بعد یہ نواں اضافہ ہے۔

فیصلے سے قبل سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ شامی پاؤنڈ کی اسٹریٹ ویلیو کے لحاظ سے 10 سے 25 امریکی ڈالر کے درمیان تھی۔

واضح رہے کہ شام کی وزارت داخلہ تجارت نے ڈیزل ،پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 180 فیصد اور نارمل آکٹین گیسولین کی قیمتوں میں تقریباً 165 فیصد اضافہ کیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شامی عوام نے سرکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے اور   بہت سے بس ڈرائیوروں نے کام پر جانے سے انکار کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا جو راتوں رات 30 سے 100 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں