اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ آج 5 بجے حلف اٹھائے گی جس کے بعد منتخب اراکین کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔صدرمملکت عارف علوی حلف لیں گے۔ نگران وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع نےبتایا کہ گوہر اعجاز کو وزیر تجارت و صنعت اور ڈاکٹر تابش کو وزیر توانائی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ ہوں گی۔
نگراں سیٹ اپ میں بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ منتخب کیے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ انیق احمد اور ڈاکٹر عمر سیف، ڈاکٹر مسعود اور احد چیمہ کے نام بھی عبوری وزرا میں شامل ہیں۔ کابینہ کے لیے دیگر تجویز کردہ نام محمد علی، جلیل عباس جیلانی ہیں۔