اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی اور گھر کے کھانے کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت نہیں ہوسکے گی۔
چیئر مین عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت آج ہونی تھی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت نہیں ہوسکے گی۔
عدالت نے آج کی سماعت میں پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی تھی۔