امریکی وزیر خارجہ کی انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ کی انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد
سورس: File

واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انٹونی بلنکن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس  نگراں وزیراعظم کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل کو مینشن کرتے ہوئے  پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نئے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ پاکستان اپنے آئین اور آزادی اظہار اور اسمبلی کے حقوق کے مطابق  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ 

دوسری جانب نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ن انٹونی بلنکن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  عبوری حکومت آئین کے مطابق پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے اور خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں