کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہو گئی جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی اور اینٹی انکروچمنٹ حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔
اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے اور وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے، انہیں 12 نوٹسز بھیجے گئے مگر اس کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔
واضح رہے کہ اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست کی توسیع کی تھی جس کے بعد وہ آج عدالت میں دوبارہ پیش ہوئے۔