لاہور: 12 سے 15 ارکان کو پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ کابینہ کی توسیع میں مسلم لیگ ق کے ارکان کے نام بھی زیر غور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق زین قریشی ، مخدوم ہاشم جواں بخت ، جہانزیب کچھی ، امیر محمد حسن خیلی ، حافظ ممتاز ، عبد الحی دستی ، کرنل غضنفر قریشی اور محی الدین کھوسہ ، راجہ راشد حفیظ ، صمصام بخاری ، ظہیر عباس کھوکھر ، ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اور باؤ رضوان ، راے تیمور بھٹی ، آشفہ ریاض فتیانہ صاحبہ ، خوشاب سے ملک حسن اسلم اعوان کے نام زیر غور ۔
دوسری جانب ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت رات گئے وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب کی صورتحال خصوصاً ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری سروے کا حکم ، نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو جلد ازجلد مالی امداد دی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔