افغانستان کی بدلتی صورتحال،وزیر اعظم عمران خان کے عالمی رہنمائوں سے رابطے 

07:53 PM, 17 Aug, 2021

اسلام آباد:خطے کی بدلتی صورتحال میں وزیر اعظم عمران  خان کے عالمی رہنمائوں سے رابطے تیز ہو گئے ،وزیر اعظم عمران خان  نے افغانستان کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر سمتی دیگر  عالمی رہنماوں سے رابطے  کئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے  برطانوی ہم منصب بورس جانس کو فون  کیا ،دونوں رہنماوں  کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر گفتگو   ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان نے  ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی رابطہ  کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے دوبارہ رابطہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بھی رابطہ کریں گے ۔

مزیدخبریں