افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں ہوسکتی: وزیراعظم 

06:48 PM, 17 Aug, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی وفدنے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ   افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں ہوسکتی۔ موجودہ حالات میں افغان قیادت پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد افغان سیاسی قیادت کا وفد پاکستان آیا تھا  اور افغان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کے لیے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 

مزیدخبریں