پاکستان سے کالادھن برطانیہ بھیجنے پر پابندی کی پٹیشن ویب سائٹ پر پبلش کردی گئی

پاکستان سے کالادھن برطانیہ بھیجنے پر پابندی کی پٹیشن ویب سائٹ پر پبلش کردی گئی

لندن : برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر پاکستان سے کالا دھن باہر منتقل کرنے والوں پرپابندی لگانے کیلئے پٹیشن پبلش کر دی گئی ، ایک لاکھ دستخط مکمل ہونےپرمعاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کالادھن باہرمنتقل کرنےوالوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ سولہ سالہ نوجوان شایان علی نے کیا ہے 

برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر پٹیشن پبلش کر دی گئی  اس پٹیشن سے اتفاق کرنے والے افراد اب اس پردستخط کرسکتے ہیں۔

ایک لاکھ دستخط مکمل ہونے پر معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔

پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر پابندیاں لگائی جائیں، عراق، وینزویلا سےمنی لانڈرنگ کرنے والوں پر بھی پابندیاں لگائی گئیں، برطانوی حکومت کو کرپشن کا پیسہ ملک میں آنے سے روکناہوگا۔

یاد رہے 2018 میں برطانیہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد برطانوی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایچ ایم آر سی نے نئے قوانین پرعمل درآمد شروع کر دیا تھا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ سالانہ اربوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کا شکار ہے۔