ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ووٹرز کا اعتماد ضروری ہے: الیکشن کمیشن

05:35 PM, 17 Aug, 2021

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومتی تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیکر رپورٹ دیگی۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ڈیمو پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی ۔

 چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں  شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیئے ۔ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ووٹرز کا اعتماد ضروری ہے ۔

 چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اصولی طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے ۔ ٹیکنالوجی کےاستعمال میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال ہو لیکن زمینی حقائق کو سامنے رکھا جائے ۔

  

اعلامیہ کے مطابق آج کی بریفنگ میں صرف مشین کو متعارف کروانا شامل تھا۔ مشین سے منسلک قانونی،انتظامی، لاجیسٹک ،سٹوریج  تکنیکی سپورٹ، ٹریننگ اور افرادی قوت سے متعلق پہلوؤں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں