افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد ملا غنی برادر کی خصوصی طیارے پر قطر سے قندھار روانگی

05:24 PM, 17 Aug, 2021

کابل :ـ افغانستان میں اشرف غنی کے فرار اور طالبان کی فتح کے بعد ملا غنی برادر نے قطر سے قندھار کیلئے خصوصی طیارے پر اُڑان بھر لی ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت ،امریکہ اور دیگر ممالک کیساتھ مذاکرات کیلئے ملا غنی برادر قطر میں موجود تھے جہاں سے انہوں نے روس اور چین کی اعلیٰ قیادت کیساتھ بھی اہم معاملات ڈسکس کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاغنی برادر قطر سے قندھار اور پھر وہاں سے کابل پہنچیں گے ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملاعبد الغنی برادر تحریک طالبان کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،ملاغنی برادر کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ افغان طالبان حکومت کی طرف سے نئے ممکنہ صدر بھی ہو سکتے ہیں ،لیکن اس خبر کی افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

ملاغنی برادر کابل پہنچ کر افغان عوام کو اعتماد میں لینگے ۔

مزیدخبریں