پی ایم سی کی حمایت میں جعلی قرارداد پاس کرنے پر ڈاکٹر تنویر اسلام کی رکنیت معطل کردی: پامی

پی ایم سی کی حمایت میں جعلی قرارداد پاس کرنے پر ڈاکٹر تنویر اسلام کی رکنیت معطل کردی: پامی
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز   ( پامی) نے جعلی قرارداد پاس کرنے پر ڈاکٹر تنویر اسلام کی رکنیت معطل کرکے عہدے سے ہٹادیا ۔

پامی کے مطابق نائب صدر پی ایم سی علی رضا کی ایما پر ڈاکٹر تنویر اسلام نے پی ایم سی کی حمایت میں جعلی قرارداد پاس کی جسے پامی پنجاب کے ارکا ن نے مسترد کردیا ہے۔

پامی کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری باڈی کو استعمال کرکے غیر قانونی گریڈنگ اور دیگر طریقوں سے پامی ممبران کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جس پر جلد ایگزیکٹو کونسل پامی پریس کانفرنس کرے گی اور حقیقت بتائے گی کہ  کس طرح چند عناصر ملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو تباہ کر رہے ہیں اور غیر ملکی میڈیکل کالجز کو پروموٹ کر رہے ہیں۔