ہر کھلاڑی کی طرح میں بھی قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں: سہیل اختر

11:43 AM, 17 Aug, 2021

ہر کھلاڑی کی طرح میں بھی قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں: سہیل اختر

لاہور: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل)کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی خواب قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔ 
تفصیلات سہیل اختر نے کہا کہ میں محنت کر رہا ہوں اور اپنی کارکردگی سے مطمئن بھی ہوں تاہم موقع دینا سلیکٹرز اور مینجمنٹ کا کام ہے۔ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مثبت سوچ کیساتھ کھیلتے ہوئے 100 فیصد کارکردگی دکھانی ہے اور امید ہے کہ ہم ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ 
واضح رہے کہ سہیل اختر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان ہیں جن کی ٹیم میں شامل شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی لاہور قلندرز کا حصہ بنے اور پھر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ناصرف انٹرنیشنل لیگز کا حصہ بنے بلکہ قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں