افغانستان: سلامتی کونسل کا فریقین سے عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ

افغانستان: سلامتی کونسل کا فریقین سے عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ
سورس: فائل فوٹو

نیو یارک : افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے فریقین  سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ فریقین عالمی قوانین کی پاسداری کریں۔

نیو نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ خوشی ہے طالبان عالمی اداروں کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔

                                                                                           

افغان  نمائندے نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں تشدد رکوایا جائے۔  اجلاس میں پھر پاکستان کو مدعو نہیں کیا ۔۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا افغانستان کی صورتحال تشویش ناک،عالمی برادری امن کیلئے کردار ادا کرے۔