مالی خسارہ کم اور ترقی کی رفتار پاکستان کی بہتر ہو رہی ہے، فیچ

مالی خسارہ کم اور ترقی کی رفتار پاکستان کی بہتر ہو رہی ہے، فیچ
کیپشن: کورونا کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات میں 10 فی صد کی کمی ہو گی، فیچ۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالی خسارہ کم اور ترقی کی رفتار بہتر ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال شرح نمو 1عشاریہ 2 فیصد رہنے کی توقع ہے.

فیچ ریٹنگ کی جانب سے جاری کی گئی پاکستانی معیشت پر رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ 1٫7 فی صد رہنے کی توقع ہے۔ کورونا کے باعث عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات میں 10 فی صد کی کمی ہو گی۔

فیچ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 میں پاکستان 10 ارب 30 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کریگی جبکہ مالی سال 2022 میں حکومت کو 8 ارب 90 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنے ہیں۔

فیچ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مالی سال 2021 میں پاکستان کا مالی خسارہ 8٫2 فی صد رہے گا۔ تاہم پاکستان میں ترقی کی رفتار بتتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال پاکستان پاکستان کی شرح نمو 1 عشاریہ 2 فی صد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال منفی عشاریہ 4 فیصد تھی۔