فیصل آباد: مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے دعویٰ کیاہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل حکومت کا خاتمہ اورعام انتخابات ہوںگے،ملک اورعوام کے جوحالات ہیںاُن میںحکومت سے نجات ضروری ہے۔
اے پی سی بہت جلدہوگی رہبرکمیٹی کے فیصلے مکمل ہونے کے بعدتاریخ کااعلان کردیاجائے گاسب کو بیل منڈیرچڑھتی دکھائی دے گی۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مریم نوازکی گاڑی پرہونے والے حملہ کی قانونی کارروائی کے لئے عدالت میں رٹ دائرکر دی گئی،اُنہیں100فیصد امید ہے کہ نامزدملزموں کے خلاف کارروائی ہوگی،واقعہ صرف پتھرائونہیں قاتلانہ حملہ تھا، سابق ا رکان قومی اسمبلی میاں عبدالمنان،حاجی اکرم انصاری،رکن پنجاب اسمبلی جعفرعلی ہوچہ مسلم لیگ ن سٹی کے صدرشیخ اعجازاحمد،جنرل سیکرٹری میاں ضاالرحمن ،میاں یوسف اوردیگربھی اس موقع پرموجودتھے۔
انہوں نے کہاکہ نیب میں2سال سے صرف اپوزیشن کا احتساب ہورہاہے ،کسی حکومتی رکن کاہواہے نہ ہوگا جن حکومتی ارکان کے احتساب کادعویٰ کیاگیاہے وہ فراڈاورجھوٹ ہے اُن کے خلاف کارروائی اُس وقت ہوگی جب موجودہ حکومت کاخاتمہ ہوگا۔
نیب کے پاس کوئی علم غیب نہیں جس پروہ کسی کے خلاف کارروائی کرے وہ ایک پولیٹیکل انجینئرنگ کاادارہ ہے احتساب کانہیں اس لئے اُسے اپوزیشن کاٹارگٹ دیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قانون سازی میں جومددکی ہے وہ حکومت کی نہیں پاکستان کی تھی کیونکہ اگرپاکستان گرے لسٹ میں جاتاتویہ حکومت کانہیں پاکستان کانقصان ہوتا۔