مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت

مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے”مشن“ پر ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بھجوایا جانے والا سوالنامہ مضحکہ خیز اور تضادات کا مجموعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف سپریم کورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل، بارایسوسی ایشنز اور عوام اپنا عدم اعتماد کا نوٹس جاری کرچکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں احتساب کا مذاق اور سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو تکلیف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جومرضی ہتھکنڈے اختیار کئے، نوازشریف کی ٹیم کوخوفزدہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی نوازشریف کے بہادر ، وفادار سپاہی اور ساتھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر آندھی اور طوفان کا حنیف عباسی نے ڈٹ کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے ، ایک بار پھر سرخرو ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی موقع ملا نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ راولپنڈی کے عوام کی پھر خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں راولپنڈی میٹرو، کارڈیالوجی ہسپتال کے لئے حنیف عباسی نے دن رات محنت کی۔