اسلام آباد : اداکارہ ثروت گیلانی نے عرفان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بارے انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ فلم کے لیے پیش کش کی گئی جس میں ان کا کردار عرفان خان کے ساتھ تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈرامہ سیریل”متاع جان ہے تو“ میں ان کا کام پسند آیا اور انہوں نے مہرین جبار کے ذریعے ان سے رابطہ کیا لیکن پھر پاک بھارت تعلقات کے باعث اس پر مزید کام نہ ہو سکا۔