افغان امن عمل کے تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں،شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل کے تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام فریقوں پر بین الافغان مذاکرات شروع کرانے کیلئے باقی ماندہ امور کا حل یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں.

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے بغیر وسیع ترمذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔

یہ تاریخی موقع ہے اور ہرممکن اندازمیں اس سے فائدہ اٹھانے پرتوجہ مرکوزکی جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کو اس نہج تک لانے میں ہماری اجتماعی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔