حسن علی کو نکاح کیلئے کرکٹ کیمپ سے 7 روز کی چھٹی مل گئی

04:10 PM, 17 Aug, 2019

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی کو نکاح کے باعث کرکٹ کیمپ سے 7 روز کی چھٹی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔

حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

مزیدخبریں