راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، فردوس عاشق اعوان

12:23 PM, 17 Aug, 2019

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا  بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راج ناتھ کی جانب سے ایٹم بم کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کاامن خطرے میں ڈال سکتے ہیں، عالمی برادری کو غیر ذمہ دارانہ بیانات کانوٹس لینا ہوگا ، بیانات عالمی قوانین اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا سلامتی کونسل اجلاس نے اندرونی معاملے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے، وزیراعظم کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

یاد رہے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا بعد ازاں پاکستان نے بھارتی وزیر راج ناتھ کا بیان موجودہ صورتحال میں انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عزائم بے نقاب ہوگئے، پاکستان نے ہمیشہ جنوبی ایشیامیں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی بات کی ہے، ہم جارحانہ اقدامات کے خلاف ہیں۔

 
 

مزیدخبریں