راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں مسیح بھائیوں کا کردار قابلِ قدر ہے، وطن کے دفاع میں اقلیتی بھائی کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے مسیح برادری کےاعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کارڈینل جوزف اورسرفرازپیٹرسمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’کارڈینل جوزف کی تقرری سےقومی ہم آہنگی کوفروغ ملےگا، قومی ترقی میں مسیح بھائیوں کاکردارقابل قدرہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہد کا کہناتھا کہ ’مسیح بھائیوں نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وطن کے دفاع میں اقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں ہیں‘۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اوربھائی چارےکے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب سےکارڈنل جورف اورسرفرازپیٹرنےبھی خطاب کیا , واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے رواں سال مئی کے ماہ میں دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود بشپس کو کارڈیلنز مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچ بشپ جوزف کوٹس بھی شامل تھے۔
کونسل کی مٹینگ میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب کردہ بیشپس کو کارڈینلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل کا اعزاز پانے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے مسیحی پیشوا ہیں، ااس سے قبل جوزف کورڈیرو کارڈینل رہ چکے ہیں، جوزف کوٹس نے جون کے ماہ میں حلف اٹھایا تھا۔