عمران خان کل ساڑھے نو بجے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

10:03 PM, 17 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کل صبح ساڑھے نو بجے  ایوان صدر میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ۔

ایوان صدر میں حلف کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گےتقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے جبکہ تقریب کے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

حلف برداری تقریب میں بھارت سے آئے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم بھی شریک ہو گی ۔ٹیم کے کھلاڑی وسیم اکرم ، وقار یونس، انضام الحق ، رمیز راجا اور جاوید میاندار کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں