پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے غفلت برتنے اور بدعنوانی کے الزام میں 5 ججز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
جمعے کو پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطرف کئے جانے والے5 ججز میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج اورنگزیب خان، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج نعیم اقبال اور ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شکیل الرحمن شامل ہیں ۔
ذرئع کے مطابق برطرف کئے جانے والوں سول ججوں میں جوہر اعجاز اور سول جج صائمہ عرفان بھی شامل ہیں ۔