نیب نے میاں منشاءکو آج منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا

نیب نے میاں منشاءکو آج منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا

لاہور:پاکستان کے معروف بزنش آئیکون میاں منشاءکو منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے نیب نے آج کرلیا ہے جبکہ تین رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی، جس کے لیے انہیں آج طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام کے مطابق میاں منشا کو کہا گیا ہے کہ وہ 2010 میں لندن میں خریدے گئے ہوٹل کی تفصیلات مہیا کریں، جبکہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔


درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر سے برطانیہ میں ہوٹل خریدا، رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کی گئی۔


خیال رہے کہ درخواست گزار گزشتہ ماہ نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، جبکہ نیب منی لانڈرنگ کی تحقیقات سپریم کورٹ کے احکامات پر کررہی ہے۔