سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد

10:28 AM, 17 Aug, 2018

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے معطل کرکٹرناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کافیصلہ آگیا ہے اور ان پر دس سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ ان پر کوئی جرمانہ نہیں کیاگیا۔

خیال رہے کہ ناصر جمشید پی ایس ایل ٹو میں سپاٹ فکسنگ کیس کے مرتکب ہوئے تھے اور ان پر دوسال کیس چلنے کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔

قبل ازیں شاہ زیب حسن ،محمد عرفان،محمد نواز ،شرجیل خان بھی سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پاچکے ہیں۔

مزیدخبریں