لاہور: بھارت سے بارش برسانے والا سسٹم آج سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بھارت کے مغرب میں ایک مون سون سسٹم موجود ہے جو سندھ کے مشرقی حصے میں داخل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سسٹم مضبوط ہوا تو اندرون سندھ سمیت کراچی میں بارش برسا سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور مغربی علاقوں میں ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔