امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن چل بسیں

09:54 AM, 17 Aug, 2018

نیویارک:مشہور امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریتھا فرینکلن کی عمر 76 سال تھی اوروہ گزشتہ 8 سال سے سرطان سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

قبل ازیں وہ سرجری کے بعد گلوکاری کی جانب لوٹی تھیں تاہم چند سالوں سے دوبارہ صاحب فراش ہو گئی تھیں۔ اریتھا فرینکلن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں

۔تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔اریتھا فرینکلن نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کی شروعات کی اور انہوں نے قریبا 7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔اریتھا فرینکلن امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں 1942 کو پیدا ہوئیں اور ان کا پہلا میوزک ایلبم ‘اسپریچوئلز‘ محض 14 برس کی عمر میں ریلیز ہوا۔

مزیدخبریں