اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست ہی ہیں اور ان میں اضافہ نہیں ہوا۔وزارت داخلہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا اور 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ عید پر سرکاری چھٹیاں کی 21 سے 23 اگست تک ہیں۔
خیال رہے کہ میڈیا پر چلنے والی کچھ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عید کی چھٹیوں میں ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ 21 سے 24 اگست کے درمیان ہیں۔ تاہم وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔