انڈونیشیا کی 104 سالہ خاتون حج کی سعادت کیلئے پہنچ گئیں

11:24 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

جدہ: حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ اس لیے ہر سال لاکھوں فرزندان دین اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر کئی روح پرور مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا   کے مطابق اس دفعہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے انڈونیشیا سے ایک 104 سالہ خاتون بھی سعودی عرب پہنچی ہیں۔بائق ماریا نامی یہ معمر خاتون اس عمر میں بھی انتہائی چاق و چوبند اور صحت مند ہیں۔

جدہ میں انڈونیشیا کے کونسل جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بائق ماریا کی اس عمر میں بھی جسمانی اور طبعی حالت انتہائی قبل دید ہے۔ وہ بغیر کسی مدد اور سہارے کے حج کی رسومات ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم اس کے باوجود سعودی عرب کی انتظامیہ نے ان کی سہولت کیلئے انھیں خصوصی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان دین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تعداد انڈونیشیا کے مسلمانوں کی ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال تقریبا 2 لاکھ 20 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں