بھنگ کا نشہ کرنے والوں میں موت کا خطرہ تین گنا زیادہ

10:19 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: بھنگ کا نشہ کرنے والوں میں، ہائی بلڈ پریشر سے ہلاک ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے یہ نشہ کبھی نہ کیا ہو۔

سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھنگ پینے والوں میں ہائی بلڈ پریشر سے ہلاک ہونے کے خطرے میں ہر سال مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے بھنگ کے انسانی صحت پر اثرات پر تحقیق کے سلسلے میں لگ بھگ 1200 افراد کا مطالعہ کیا جن کا تعلق امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں سے تھا۔ کئی امریکی ریاستوں نے بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور کئی دوسری ریاستیں اسے قانونی حیثیت دینے پر غور کر رہی ہیں جبکہ دنیا کے کئی ملکوں میں بھنگ کا نشہ کرنے کو جرم نہیں سمجھا جاتا۔

امریکی ریاست جارجیا کی جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت عامہ کی تحقیق کے مطابق بھنگ کا استعمال فائدہ مند ہے اور بھنگ سے صحت کو نقصان نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا ضروری ہے کہ آیا بھنگ کے فوائد، صحت اور سماجی خطرات کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ اگر بھنگ کے استعمال کا جائزہ دل کی بیماریوں اور ہلاکتوں کے تناظر میں کیا جائے تو پھر طبی شعبے اور پالیسی سازوں کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو اہمیت دیں۔

بھنگ پینے سے اعصابی نظام کی فعالیت بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کی دھڑکنوں میں اضافہ ہوتا ہے، خون کا دباؤ بڑھتا ہے اور جسم کے لیے آکسیجن کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

مزیدخبریں