ہیلسنکی: موبائل فون کی دنیا کی مایہ ناز کمپنی نوکیا نے پہلی بار اپنا فلیگ شپ اینڈرائڈ سمارٹ فون متعارف ’نوکیا8‘ متعارف کروادیا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کمپنی کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ لندن میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا۔کمپنی نے اس سمارٹ فون میں ’ڈوئل سائیڈ کیمرے‘ کا بالکل نیا اور انوکھا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فرنٹ اور بیک کیمرے سے بیک وقت تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکیں گی اور ان دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ کا رزلٹ ایک ہی تصویر یا ویڈیو کی صورت میں کمبائن کیا جا سکے گا۔ دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ سے بنائی گئی کمبائن تصویر یا ویڈیو کو نوکیا نے ’بوتھی‘ کا نام دیا ہے۔
اس سمارٹ فون کی لمبائی 151.5 ملی میٹر، چوڑائی 73.7 ملی میٹر اور موٹائی 7.9 ملی میٹر ہے۔ اس کا وزن 160 گرام ہے جبکہ فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے 13 میگا پگسل کے ہیں۔ یہ موبائل فون چار رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک اور نیا فیچر ’سپیشل آڈیو ٹیکنالوجی‘ بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جو کہ پلے بیک ساونڈ کو مختلف سمتوں میں نشر کرے گا۔فون ستمبر میں سب سے پہلے یورپ میں 705 ڈالرز (لگ بھگ 75 ہزار پاکستانی روپے) کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔