لندن: نیوزی لینڈ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر فیملی وجوہات کی بناء پر نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی لیگ ادھوری چھوڑ کر واپس وطن لوٹ گئے، ٹیلر ایونٹ میں سسکس کی قیادت کر رہے تھے.
ٹیلر کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب وکٹ کیپر بلے باز بین براؤن ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے، سسکس کی ٹیم نے اب تک 13 میں سے صرف چار فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔
سسکس کے ہیڈکوچ مارک ڈیوس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلر کا واپس وطن لوٹ جانا ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں.
ٹیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹیلر کے دوبارہ سسکس کو جوائن کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔