افغان صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی، داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی، داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک

کابل:افغان صوبے ننگر ہار میں نیٹو فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 45 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان نیوز ایجنسی کے مطابق نیٹو فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع ایچن میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔پولیس ترجمان حضرت حسین مشرق وال کے مطابق ضلع ایچن کے علاقے مکرانا میں نیٹو فورسز نے داعش کے ٹھکانوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 45 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ فضائی کارروائی میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں مشترکہ آپریشن کے دوران امریکی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔