ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے

07:11 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:  ملک کے زرِ مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر  2 کروڑ  64  لاکھ  ڈالر  اضافے سے  5  ارب  63  کروڑ  ڈالر ہو گئے.

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر  6 کروڑ   19  لاکھ  ڈالر سے کم ہو  کر  19 ارب 94 کروڑ  ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 31 کروڑ  ڈالر ہو گئے جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر  2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں