کراچی: ملک کے زرِ مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہو گئے.
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 ارب 94 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 31 کروڑ ڈالر ہو گئے جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔