ْ لاہور : پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ ہوگیا اداکارہ کو فوری طور علاج معالجے کیلئے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رائمہ خان گزشتہ روز الحمراء کلچرل میں ڈرامے کی ریہرسل کرنے آئیں جہاں ریہرسل کے بعد ڈرامہ میں انٹری کیلئے تیار ہو رہی تھی کہ اچانک ان پر فالج کا حملہ ہوگیا اداکارہ کو فوری طور پر ساتھی اداکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور آئندہ 24گھنٹوں میں وہ مزید بہتر ی کی جانب آنا شروع ہو جائینگی۔