کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگانےوالوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، آصف کرمانی

06:17 PM, 17 Aug, 2017

لاہور:الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے بعد لیگی رہنماآصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مخالفین کے پاس صرف اعتراضات تھے اور کوئی ثبوت نہیں تھا۔ 

میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر نو اعتراضات لگے جو ریٹرننگ آفیسرنے مسترد کر دیے ہیں، یہ وہی اعتراضات ہیں جو عمران خان اور اس کا ٹولہ لگاتارہا۔ انہوں نےکہا کہ اعتراضات لگانےوالوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، اعتراضات کرنے والے مسلسل ڈیڑھ گھنٹے تک اعتراضات کرتے رہے جبکہ ریٹرننگ افسر نے انہیں دل کھول کرموقع دیا اور  ریٹرننگ آفیسر کے سوالات پر پی ٹی آئی والے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ این اے 120  میں پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے۔ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں