پولینڈ کی بری فوج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

06:04 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  پولینڈ کے  لینڈ فورسز کے کمانڈر نے جمعرات  کو  جی ایچ کیو   کا  دورہ   کیا  اور   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کے وفد کو  پاک فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند  دستے نے پولینڈ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پولینڈ  کی فورسز کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر پولینڈ کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزیدخبریں