ویانا: آسٹریا نے ملک میں پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے کی غرض سے اٹلی سے ملحقہ سرحد پر فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ٹرول سے ملحقہ اطالوی سرحد پر یہ فوجی تعینات کیے گئے ہیں جو کہ خاص طور سے مال گاڑیوں ، ٹرکوں اور مسافر بسوں کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے مال گاڑیوں اور ٹرکوں کے ذریعے آسٹریا میں غیر قانونی داخلوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔