یمن، بارود سے لدی کشتی کا اماراتی جہازپر حملہ ناکام

05:11 PM, 17 Aug, 2017

صنعا:یمنی فورسز نے المخا کی بندر گاہ پر بارود سے لدی ایک کشتی کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔اس کشتی سے متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ا لمخا کی بندرگاہ سے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے اماراتی جہا ز پر دہشت گردی کا یہ ناکام حملہ کیا تھا۔بارود سے بھری کشتی بندر گاہ پر لنگر انداز امارتی جہاز کی جانب تیزی سے بڑھ رہی تھی۔اس دوران یمنی فورسز نے اس کو نشانہ بنایا اور پھر ایک زور دار دھماکا ہوا تھا۔
قبل ازیں بدھ کی صبح یمن کی نیشنل آرمی نے تعز شہر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کے حملے کو پسپا کردیا۔اس جھڑپ میں بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں