سٹی پو لیس مظفرآبادکا جعلی پیروں کے خلاف آپر یشن جاری

03:07 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

مظفرآباد : سٹی پو لیس مظفرآبادکا جعلی پیروں کے خلاف آپر یشن جاری ۔ محلہ شاہناڑہ سے ایک اور جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ راشد حبیب کے مطابق ملزم مہتاب علی ولد خادم حسین ساکنہ کوٹ شوکت ضلع اوکاڑہ مٹی کی ڈلیوں اور دم کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھانوسربازی کرتا تھا ۔ منظر حسین اے ایس آئی، امجد شاہ ڈی ایف سی، فہیم کانسٹیبل پر مشتمل پویس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر جعلی پیر کو محلہ شاہناڑہ سے گرفتار کیا ۔

دارلحکومت کے عوامی حلقوں نے سٹی تھا نہ پو لیس کی جعلی پیروں کے خلاف کا روائیوں کا خیر مقدم کیا ہے اوراس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سٹی ایس ایچ او راشد حبیب شہر سے شرپسند عناصر کے قلع قمع کے لیے اسی طرح کارروئی جاری رکھیں گے ۔ عوام علاقہ نے راشد حبیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں