اسلام آباد: پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔
نیب نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں جب کہ نیب کو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ کی 3 مصدقہ نقول بھی حاصل ہوگئی ہیں۔
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز فائل کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔