راولپنڈی'پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، زائد المیعاد چاکلیٹس برآمد کرلیں

02:32 PM, 17 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں زائد المیعاد امپورٹڈ چاکلیٹس برآمد کر لیں، گودام سیل کر کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کالج روڈ پر ایس ایس ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ مارکر ایکسپائر امپورٹڈ چاکلیٹس کے 31 ہزار پیکٹ برآمد کیے۔

حکام نے بتایا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ چاکلیٹس درآمد کرنے سے پہلے ہی ایکسپائر تھیں اور چاکلیٹ کی شکل میں یہ زہر جڑواں شہروں کے بڑے سٹورز اور شاپنگ مالز کو سپلائی کیا جاتا ہے، فوڈ اتھارٹی نے گودام سیل کر کے مالکان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ ریکارڈ قبضے میں لے کر راولپنڈی اسلام آباد کے سٹورز کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں