پشاور میں کانگو وائرس کے باعث دو ماہ میں 3 افراد جا ں بحق

02:03 PM, 17 Aug, 2017

پشاور: ڈینگی کے بعد پشاور میں کانگو کا مرض ایک بار پھرسر اٹھانے لگا ہے، پشاور میں رواں سال کے دوران 3افراد کانگو وائرس سے جان کی بازی ہار گئے، جن میں ہاکی کا کھلاڑی بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں ڈینگی کے بعد کانگو وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران اس وائرس کے باعث تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پشاور کی سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 17افراد کانگو وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سال 2015میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں11جبکہ 2016میں 3اور رواں سال میں 3افراد جاں بحق ہوچکے ہیں رواں سال میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2جبکہ نجی ہسپتال میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق کانگو کے شبے میں اب بھی مختلف نجی ہسپتالوں میں 20افراد زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں